ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سیلف ٹیسٹ کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ

July 28, 2024

فائل فوٹو

ماہرین نے ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سیلف ٹیسٹ کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر لبنیٰ کمانی نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ جاری کرنے سے پہلے ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ٹیسٹ کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی آلودہ خون، سرنجز کے دوبارہ استعمال اور اسپتالوں میں غیر ذمے داری سے پھیل رہا ہے، پیدائش کے فوراً بعد بچوں کو ہیپاٹائٹس ویکسین بھی لگائی جائے۔

پی جی ایل ڈی ایس کےصدر ڈاکٹر شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اندازاً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہیں، پاکستان کو مصر کی طرز پر پوری آبادی کی اسکریننگ اور علاج کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر سجاد جمیل نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی قابل علاج مرض ہے اور اس کی پاکستان میں سستی ادویات موجود ہیں۔