پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز تقریباً 98 لاکھ ہیں، ڈاکٹر مختار احمد

July 28, 2024

فائل فوٹو

کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز تقریباً 98 لاکھ ہیں۔

ایک بیان میںڈاکٹر مختار نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، وفاق اور چاروں صوبوں کے اشتراک سے 68 ارب کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کی آبادی کی اسکریننگ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکریننگ اور علاج کی سہولتوں تک رسائی لوگوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔