کرم میں قبائل تصادم، 20 افراد جاں بحق اور 112 زخمی

July 28, 2024

فائل فوٹو

ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں اب تک 20 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں زمین کے تنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق پارا چنار اور صدہ شہر پر متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں جبکہ پارا چنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔

ایم این اے انجینئر حمید حسین کا کہنا ہے کہ اسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہوگئی ہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا ہے کہ حکومت فائر بندی کے لیے فوری اقدامات کرے۔