ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی پہلی کامیابی

July 28, 2024

فوٹو: اسکرین گریب

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو 1-6 سے شکست دی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے عبدالغنی نے دو، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کووارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔