ملالہ یوسفزئی کی پیرس میں پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات

July 29, 2024

بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پیرس اولمپکس کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔


ملالہ سے ملاقات کرنے والوں میں فائقہ ریاض، جہاں آرا نبی اور احمد درانی شامل ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی تصویر ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک بھی موجود تھے۔