پاک افغان بارڈر فورس کی فلیگ میٹنگ آج، پیدل آمدورفت دوبارہ بند ہوگئی

July 29, 2024

چمن(نورزمان اچکزئی) پاک افغان بارڈر منیجمنٹ سے متعلق آج پیر کو پاکستان اور افغانستان بارڈر فورس کمانڈر کے مابین اہم فلیگ میٹنگ منعقد کی جارہی ہے جس سے پیدل آمدورفت دوبارہ بند ہو گئی ،پشت پناہی کیلئے ایک بااثر شخصیت کا انکشاف،،رہنمائوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عملدرآمد نہ ہونے پر دھرنے کیلئے تیار ہیں،، جبکہ چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی پر حکومت اور دھرنا قیادت کےمابین نظرثانی معاہدہ پر عملدرآمد میں تاخیر کے باعث دھرنے کمیٹی کے بعض سیاسی ارکان نے دھرنا مرکزی قیادت کے تاجر لغڑی اتحاد پر الزامات اور معاہدے کو مشکوک قرار دینے کے جواب میں رہائی کے بعد پہلی بار تاجرلغڑی قیادت نے انکشافات سے پریس کانفرنس میں عائد الزامات اور رہائی کےبدلے سودےبازی کو مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ معاہدہ عملدرآمد میں تاخیر اور رکاوٹوں کے ذمہ دار کمیٹی کے بعض سیاسی ارکان اور ان پشت پناہی کرنے والی ایک بااثر شخصیت ہے، عملدرآمد نہ ہوا تو پھر سے دھرنا دینے کےلئے تیار ہیں ۔ اتوار کو چمن دھرنا سربراہ غوث اللہ اچکزئی، ترجمان صادق اچکزئی، فیض محمد پشتون، ولی بوگئی، کمانڈر منڈولی و دیگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 48روز تک عقوبت خانے میں بند رکھنے ل کے دوران سیاسی قیادت بمشکل ایک دو بار ملنے آئی مگر پشتونخوامیپ کے محمودخان اچکزئی نے جس ایمانداری اور ڈٹ کر ہمارا ساتھ دیا کسی نے نہیں دیا ۔