صوابی، موسلادھار بارش سے ندی، نالوں میں طغیانی، 3 افراد جاں بحق

July 29, 2024

صوابی ( نمائندہ جنگ) صوابی میں چھ گھنٹے موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ،ندی ،نالوں میں طغیانی آجانے سے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ،چھ سالہ یحییٰ، طاہر اور رحیم گل نالوں میں ڈوب گئے، بارش کا سلسلہ اتوار کی علی الصبح اڑھائی بجے شروع ہوا تھا جو صبح آٹھ بجے تک مسلسل جاری رہا ہے ، اس دوران بدری نالہ ، گدون خوڑ ، زندئے خوڑ اور دیگر برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ،بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔