مالی جعلساز گروہ کے تین کارندے سائبر کرائم کے ہاتھوں گرفتار

July 29, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم کراچی نے دوسرے افراد کے شناختی کارڈ جعلی بائیومیٹرک مشین کے ذریعے اور ان پر موبائل سمیں حاصل کر کے مالی فراڈ کرنے والے آٹھ رکنی گروہ کے تین کارندے گرفتار کر لیے ہیں۔ ایف آئی ار 22/24 کے مطابق ملزمان حسنین اقبال، محمد عامر اور عادل اقبال کو اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گروہ کے بقیہ پانچ ملزمان ابوبکر، علی شیر، رانا حماد وحید، ماجد اور عمران علی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔