اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

July 29, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ( پیر)29جولائی کو منعقد ہو گا۔ اجلاس میں پالیسی ریٹ کا فیصلہ کیا جائیگا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کا فیصلہ کیا جائے گا ۔معاشی ماہرین کے مطابق پالیسی ریٹ میں پچاس سے سو بیسز پوائنٹ تک کمی متوقع ہے ۔