سیاسی جماعتیں اپنے ماہرین سامنے لائیں اورملکی مسائل کا حل تلاش کریں، احسن اقبال

July 29, 2024

شکرگڑھ (نامہ نگار) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال نے تمام سیاسی جماعتوں کو مذکرات کی دعوت دیدی انہوں نے کہا ہے کہ وہ درد مندی سے سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ چیلنجز ایک جماعت کے نہیں پوری قوم کے ہیں سیاست اور لانگ مارچ کی بجائے اپنے ماہرین کو سامنے لائیں اور سر جوڑ کر ملکی مسائل کا حل تلاش کریں وہ نورکوٹ میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس جیل خانہ جات رانا منان خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اقبال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اللہ رکھا چوہدری ملک محمد یونس بھی موجود تھے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو سی پیک فیز ٹو کی صورت میں نادر موقع ملا ہے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چین نے ایک بار پھر ہماری طرف ہاتھ بڑھایا ہے چین پاکستان میں روزگار توانائی اور خطے سے جوڑنے کے منصوبے پر کام کے لیے تیار ہیں عجیب اتفاق ہے سی پیک کے کام کے ساتھ ہی مخصوص کردار بد عملی پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں 2013 کے بعد انہی کرداروں نے تشدد اور بدامنی کو پھیلایا اج بھی کچھ کردار چینی سرمایہ کاروں کو بھگانے کے لیے سرگرم ہیں سازش کے تحت گوادر اور دیگر حصوں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں احسن اقبال نے کہا کہ مظاہروں کا مقصد سی پیک فیز ٹو کو روکنا ہے حکومت نہیں چاہتی کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر بڑھے معیشت اس صورت میں ملی کہ پورا ملک قرضوں میں جا چکا ہے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پتہ ہے کہ بعض اصلاحات اور اقدامات کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں قومی معاشی مسائل پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بجلی بحران کی وجہ کرنسی کی ڈیویلیو ایشن ہے 2018 میں سازش سے ملک کو ایک اناڑی اور ضدی شخص کے حوالے کیا گیا بانی پی ٹی ائی نے عزیز ملک چین پر کرپشن کے بے بنیاد الزام لگائے بالی پی ٹی ائی نے چار سالوں میں مخالفین پر مقدمت بنائے اور جیلوں میں ڈالا سڑکوں پر عوام کو مشتعل اور ہنگامے کر کے سرمایہ کاروں کو بھگایا جا رہا ہے۔