بھارت میں بیٹے کی خواہش، سنگدل ماں نے 9 دن کی بیٹی کا گلا کاٹ ڈالا

July 29, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں بیٹے کی خواہش مند ایک سنگدل ماں نے اپنی 9دن کی بیٹی کو قتل کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دلی کے مضافات میں پیش آیا جہاں 22سالہ خاتون نے اپنی ننھی پری کا بےدردی سے گلا کاٹ کر اسے قتل کرڈالا۔پولیس کی جانب سے تفصیلات بتائی گئیں کہ شوہر گووندا نے بیٹی کے قتل پر پولیس اسٹیشن جا کر بیوی کیخلاف شکایت درج کروائی۔پولیس نے بتایا کہ شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرنے گھر پہنچے تو ایک کمرے میں نومولود خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ خاتون دوسرے کمرے میں موجود تھی۔