ارکان پارلیمنٹ، بیورو کریٹ یا اداروں کو مفت بجلی نہیں دے رہے، پاور ڈویژن

July 29, 2024

اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان وزارت پاور ڈویژن نے پارلیمنٹیرینز اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی کی فراہمی سے متعلق میڈیا میں شائع ہونیوالی خبروں کی تردید کی ہے۔ اتوار کو ترجمان وزارت پاور ڈویژن نے جاری اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ پارلیمنٹیرینز اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی فراہم نہیں کی جارہی، ترجمان نے کہا کہ مزید برآں کسی بھی سرکاری ادارے کو مفت بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔