جمائمہ گولڈاسمتھ نے بیٹے قاسم اور عمران خان میں موازنے کی ویڈیو شیئر کردی

July 29, 2024

---فائل فوٹوز

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے بیٹے قاسم خان کی ویڈیو کے ساتھ سابق شوہر کی ویڈیو کا کولاج شیئر کیا ہے۔

لندن سے تعلق رکھنے والی اسکرین رائٹر و صحافی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم کی گزشتہ روز تصویر شیئر کرنے کے بعد اب ویڈیو شیئر کی ہے۔

قاسم خان کی اس ویڈیو میں اُنہیں ہوبہو والد کی طرح بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


یہ ویڈیو ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جسے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ویڈیو میں سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان و کھلاڑی عمران خان اور اُن کے چھوٹے بیٹے قاسم خان کو بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جمائمہ نے گزشتہ روز بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے دونوں بیٹے سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کرکٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

ان ویڈیوز کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں نے سیاست کے بجائے والد کی طرح کرکٹ میں قدم جمانے اور نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔