اعظم سواتی کے کیسز دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرانے کی درخواست خارج

July 29, 2024

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کیسز دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرانے کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دورانچیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ تو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، پہلے شامل تفتیش تو ہوں، عدالت آپ کو بار بار کہہ رہی ہے شامل تفتیش ہوں مگر آپ نہیں ہو رہے۔

اعظم سواتی کےوکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو رہے ہیں، پولیس انوسٹی گیشن نہیں کر رہی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جج صاحب پر الزام عائد کرنے سے پہلے اپنا گراؤنڈ بتائیں۔

اعظم سواتی کےوکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دلائل کی مہلت فراہم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مہلت نہیں مل سکتی۔