حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کر رہی ہے، جماعت اسلامی

July 29, 2024

فائل فوٹو

جماعت اسلامی کےترجمان نے کہا ہے کہحکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کر رہی ہے۔

ایک بیان میںترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ دھرنے میں اسلام آباد جانے والی خواتین کا قافلہ روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، خواتین کا قافلہ پُرامن طریقے سے اسلام آباد دھرنے میں جا رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، حکومت کی طرف سے خواتین کارکنوں سے بدسلوکی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے دھرنے میں جانے والی خواتین کو بسوں سے زبردستی اتارا۔

دوسری جانب مری روڈ لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

دھرنا میں آج خواتین کا جلسہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات کا آج دوسرا راؤنڈ ہو گا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کو تکنیکی کمیٹی کے جائزے سے آگاہ کرے گی۔