ایچ آر سی پی کا پاراچنار میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار

July 29, 2024

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) ـــ لوگو

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے پاراچنار میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاراچنار میں زمین کے مسئلے پر جاری قبائلی تصادم سے فرقہ وارانہ تنازعہ کو ہوا ملتی ہے۔

بیان میں بتایا ہے کہ پرتشدد واقعات سے عام شہریوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، عوام کی نقل و حرکت، ان تک خوراک اور طبی سامان کی فراہمی متاثر ہے۔

بیان میں کے پی حکومت سے جنگ بندی کے لیے ثالثی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے زمین یا فرقہ وارانہ سمیت تمام تنازعات کو بذریعہ مذاکرات پُرامن طریقے سے حل کیے جانے پر زور دیا ہے۔