فرانسیسی کوہ پیما نےکے ٹو چوٹی 11 گھنٹے سے کم ریکارڈ وقت میں سر کرلی

July 30, 2024

خپلو (اے ایف پی) فرانسیسی کوہ پیما بینجمن ویڈرینز نے اتوار کو پاکستان میں واقع چوٹی کے ٹوکو ریکارڈ وقت میں سر کیا، ان کی ٹیم نے صرف 11 گھنٹے سے کم وقت میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کرریکارڈ قائم کرلیا۔32 سالہ کوہ پیما نے آکسیجن کی مدد کے بغیر چوٹی سر کی۔وہ ہفتہ کو نصف شب کے بعدکے ٹو بیس کیمپ سے نکلےاور 10 گھنٹے، 59 منٹ اور 59 سیکنڈ بعد چوٹی پر پہنچ گئے۔