ڈیفنس، سرکاری گاڑی سے سی بی سی ملازم کی ہلاکت، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

July 30, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی سے سی بی سی کے ملازم کی ہلاکت میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ضلع سائوتھ کے درخشاں تھانے کی حدود مین صبا ایونیو روڈ کراسنگ خیابان بدر میں 27 جولائی کو سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی GBC-186 کی ٹکر سے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا ملازم ارشاد عرف حاجی جان بحق ہو گیا تھا۔