پنجاب، بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے، سعودی ویزے برآمد

July 30, 2024

لاہور(آئی این پی )سرگودھا خوشاب روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والے بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے نکل آئے۔ بھکاری کی جیب سے نکلنے والے پاسپورٹ پر بیرون ملک کے ویزے بھی لگے تھے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے بتایا کہ معمر شخص خوشاب روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ تعلق بھکاری گینگ سے ہے۔ ریسکیو عملہ نے طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا۔معمر شخص کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے برآمد ہوئے ۔