پاسپورٹ درخواستیں 45 ہزار یومیہ تک پہنچ گئیں‘ طباعت 50 فیصد

July 30, 2024

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) جرمنی سے پاسپورٹ پرنٹنگ کیلئے درکار خصوصی اِنک ایف بی آر نے مشروط کلیئر کر دی ہے۔ پاسپورٹ درخواستیں 45ہزار یومیہ تک پہنچ گئیں‘ طباعت 50فیصد ،بیک لاگ ایک لاکھ 60ہزار سے تجاوز‘ ستمبر میں دو نئی پرنٹنگ مشینیں پاکستان پہنچ جائینگی، ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے اوورسیز اور ملکی درخواست گزاروں کیلئے پاسپورٹ کی طباعت کا کام تیزی سے شروع کر دیا ہے۔ سیاہی کی قلت کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ 60ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کے پاسپورٹس کا بیک لاگ جمع ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹریٹ جنرل کے ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹس پرنٹنگ اِنک ہر ماہ جرمنی سے بذریعہ طیارہ پاکستان پہنچتی رہے گی اور کوئی بحرانی کیفیت پیدا نہیں ہو گی۔