پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکریٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس

July 30, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت ہوئی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر کے نوٹس جاری کیے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کل توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا، ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔