پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا رینک ضبط

July 30, 2024

اکبر حسین--- تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا سزا کے مطابق افسر رینک 26 جولائی 2024ء کو ضبط کر لیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا تھا، انہیں فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اکبر حسین کو 10 مئی 2024ء کو 14 سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی تھی، مجاز عدالت نے مناسب عدالتی عمل کے ذریعے اکبر حسین کو ’مجرم‘ قرار دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل عادل راجہ کو 14 اور حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی، ان دونوں کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عادل راجہ اور حیدر رضا مہدی دونوں کا عہدہ بھی ضبط کیا گیا تھا۔