بہاولنگر: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو جلا کر مار ڈالا

July 30, 2024

فوٹو: فائل

بہاولنگر میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کے بعد جلا کر مار ڈالا۔مقتولہ اور ملزم نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے ملزم کو بہن بھائی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی کا الزام ہے کہ اس کی بہن پر شوہر نے تشدد کیا اور جلا کر مار دیا۔

پولیس کےمطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے اس کی بہن اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔