پی ٹی آئی اور فوج کے ممکنہ مذاکرات کا ڈی جی آئی ایس پی آر ہی بہتر بتاسکتے ہیں، عطاء تارڑ

July 30, 2024

عمران خان کے بیانات یکطرفہ کوشش ہے، عطا تارڑ - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج کے ممکنہ مذاکرات کا ڈی جی آئی ایس پی آر ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل پر چھاپے کے دوران ایسا کوئی مواد پکڑا گیا ہے جس کے بعد یہ منتیں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور فوج کے درمیان برف پگھلنے اور ممکنہ بیک ڈور مذاکرات کے سوال پر عطاء تارڑ نے کہا کہ یہ تو ڈی جی آئی ایس پی آر ہی بہتر بتا سکتے ہیں، مجھے خود کسی قسم کی بات چیت کا امکان نظر نہیں آتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات یکطرفہ کوشش ہے۔

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا تفصیلی انٹرویو پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں آج رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔