کامران ٹیسوری کی جماعت اسلامی کو گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دینے کی پیشکش

July 30, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جماعت اسلامی کو کل گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دینے کی پیشکش کردی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے ممکنہ دھرنے کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دھرنا مظاہرین کا کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا، مہنگائی کے خلاف دھرنا کی حمایت کرتا ہوں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو مشکلات میں مبتلا کر کے ان سے انتقام مت لیں، گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دیں۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو کہا کہ بارش کے پیش نظر پکوڑوں کے علاوہ کھانے، پینے کا بھی بندوبست کروں گا جبکہ دھرنے میں شریک نوجوانوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں۔