خیبر، دہشتگردوں کے حملے میں اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

July 31, 2024

فائل فوٹو

خیبر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر حملہ کیا، فائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی تاہم حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

دوسری جانب زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔