کسانوں سے گندم کی خریداری پاسکو سے لیکر نجی شعبہ کو دینے کی تجویز

July 31, 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) کسانوں سےگندم کی خریداری کے امورپاسکو سےلیکر نجی شعبے کو دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

وفاقی حکومت کسانوں سے گندم خریداری کی ذمہ داریوں سے نکلنے کیلئے پاسکو کے آپریشنز مکمل طور پر آؤٹ سورس کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

حکومتی ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک حالیہ اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جا مع تجاویز پیش کی جائیں۔ وزیر اعظم نےوفاقی وزارت خوراک اور وفاقی وزارت خزانہ سے تجاویز مانگی ہیں۔

وزیراعظم نے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اور ایم ڈی پاسکو سے تجاویز طلب کی ہیں۔یہ تجویز زیر غور ہے کہ کیوں نہ کسانوں سے گندم کی خر یداری کا کام پا سکو سے لے کر نجی شعبہ کو دیدیا جا ئے۔

ذرائع کے مطا بق اس پلان پرعمل درآمد سے مڈل مین کے ہاتھوں کسانوں کےمزید استحصال کاخدشہ ہوسکتا ہے۔ دوسر اپہلو یہ ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد سےپاسکو کےسیکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ کیے جاسکتے ہیں۔