اسٹاک مارکیٹ، سیاسی افواہوں سے مندی، 199 پوائنٹس کم

July 31, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سیاسی افواہوں کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں199پوائنٹس کی کمی، 53.46 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں43ارب3کروڑ14لاکھ روپے کی کمی، کاروباری حجم بھی15.63فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات پوری نہ ہونے اور ملکی سیاست بارے گردش کرتی افواہوں کی وجہ سے منگل کو فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا،اگرچہ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد ایک موقع پر 100انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں چلنے والی افواہوں کی وجہ سے اتار چڑھاو نوٹ کیا گیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 198.94 پوائنٹس کی کمی سے 78628.81 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔