سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کی آنکھ مچولی، عدالتی امور موبائل فون کی روشنی میں چلانا پڑے

July 31, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کی آنکھ مچولی نےعدالتی امور موبائل فون کی روشنی میں چلانے پر مجبور کردیا۔ عدالت عالیہ کے مختلف سیکشنز میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے تک بندرہی۔ بجلی کی فراہمی کیلئے سندھ ہائیکورٹ کا متبادل سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔