کراچی سے سیکورٹی گارڈ ہنی ٹریپ کا شکار ہوکر کچے میں پہنچ گیا

July 31, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی کا سیکورٹی گارڈ مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر کچے کے علاقے میں پہنچ گیا ۔اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان مانگ لیا جبکہ تشدد کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کی ویڈیو بھی بھیج دی۔سہیل نامی سیکیورٹی گارڈ کے اہلخانہ کے مطابق وہ میمن گوٹھ کا رہائشی ہے اور ڈیوٹیپر جانے کے لئے نکلا تھا۔اہلخانہ کے مطابق سہیل کو مبینہ طور پر گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا اور اسی کے موبائل فون سے بھائی کو اس کی ویڈیو بھیجی گئی۔