انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے تک مہنگا

July 31, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 19 پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 65 پیسے تک کی کمی ،پاؤنڈ کی قیمت میں13پیسے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کے اضافے سے 278.55 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہو گئی۔