نازیبا ویڈیو وائرل ’’میں تو یرغمال تھا‘‘ خلیل قمر’’یہ میں نہیں‘‘آمنہ عروج

July 31, 2024

لاہور (امداد حسین بھٹی ) ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کردی گئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلیل الرحمان اور آمنہ عروج نیم برہنہ حالت میں ایک بیڈ پر بیٹھے ہیں اور نازیبا حرکات کر رہے ہیں ،اس ویڈیو کے بعد ان دعوئوں کی قلعی کھل گئی کہ کوئی نازیبا ویڈیوز نہیں بنی،ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان کی جانب سے دبائو بڑھایا جا رہا تھا کہ ملزمان کے خلاف مزید سخت کارروئیاں کی جائیں جس کی وجہ سے پولیس نے یہ ویڈیو وائرل کروادی ، مرکزی ملزم حسن شاہ کو کئی روز قبل پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ،تاہم اس کی گرفتاری منظر عام پر آ تے ہی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، خلیل الرحمان قمر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انھیں ایک ویڈیو بھیج رہے ہیں جس کے بعد وہ اس وائرل ویڈیو پر تبصرہ کریں گے ،خلیل الرحمان قمر کی بھیجی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ آمنہ عروج ایک ساتھی کے ساتھ خفیہ کیمرے لگا رہی ہے ، خلیل الرحمان قمر سے پوچھا گیا کہ سوال یہ ہے کہ پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور اور آپ نے کہا تھا کہ کوئی نازیباویڈیو نہیں بنی ،جس پر انھوں نے کہا انھیں یقین تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ویڈیوز ریکور کرلی جائیں گی اس لئے ایک منصوبہ کے تحت کہا گیا کہ کوئی ویڈیوز نہیں بنیں کیوں کہ مجھے اپنی بیوی سے بہت ڈر لگتا ہے ،انھوں نے کہا حسن شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے گن پوائنٹ پر کہا شرٹ اتارو اور نازیبا حرکات کرو ،آپ کو میرے چہرے کے تاثرات سے معلوم ہو جائے گا میرا کتنا عمل دخل ہے ، آمنہ عروج کے وکیل سیف اللہ وڑائچ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خلیل ارحمان قمر کی ویڈیو میں جو لڑکی ہے وہ آمنہ عروج نہیں ،میں نے آمنہ عروج سے ملاقات کی ہے اور اسے یہ ویڈیو دکھائی ہے وہ کہہ رہی ہے کہ خلیل الرحمان کئی لڑکیوں سے تعلقات رکھتا ہے اس لئے یہ کوئی اور لڑکی ہے میری یہ ویڈیو نہیں ، خلیل الرحمان قمر میری کلائنٹ کی عزت خراب نہ کرے ورنہ ہم قانونی کارروا ئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ترجمان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ویڈیو کی صداقت جانچنے کیلئے تفتیش کررہے ہیں، پولیس کی تحویل میں کسی نے ویڈیو کو وائرل نہیں کیا ملزم نے خود اسے وائرل کیا ہے ۔