مریم نواز کا اداکار سردار کمال کے انتقال پر اظہارِ افسوس

July 31, 2024

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف---فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار سردار کمال کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مرحوم اداکار سردار کمال کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اداکاری کے شعبہ میں سردارکمال کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔

سردار کمال کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جس کی شدت سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔