نیپرا نے بجلی صارفین کی شکایات کے اندراج کے لیے ایپلی کیشن لانچ کردی

July 31, 2024

فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کی شکایات کے اندراج کے لیے ایپلی کیشن لانچ کر دی۔

’نیپرا آسان اپروچ‘ ایپ سے ملک بھر میں بجلی سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔

اس حوالے سےچیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا ہے کہ نیپرا پر تنقید کی جاتی ہے کہ صارف کے لیے نیپرا کیا کر رہا ہے، بجلی سے متعلق زیادہ تر شکایات گھریلو صارفین کی ہوتی ہیں۔

ٹیکنیکلممبر رفیق شیخ نے کہا کہ ہر سال بجلی صارفین کی سالانہ 20 ہزار شکایات آتی ہیں۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ شکایات کے تناسب کے مطابق بجلی کمپنیوں کے افسران کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔