حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی، پی پی پی اراکین کی ہاتھا پائی

July 31, 2024

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے یو سی چیئرمین اظہر شیخ نے اسٹیج پر چڑھ کر احتجاج کیا، اس دوران ان کی پی پی کے یو سی چیئرمین بشیر لغاری سے ہاتھا پائی ہوئی۔

اپوزیشن اور حکومتی بینچوں پر اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے، اپوزیشن رکن آرزو مغل اور حکومتی رکن شبانہ خان کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوئی۔