اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ممکنہ طور پر امریکی انٹیلیجنس مدد شامل

July 31, 2024

فائل فوٹو۔

ایڈیٹر ڈیفنس الجزیرہ نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ممکنہ طور پر امریکی انٹیلیجنس مدد شامل ہے۔

دوحہ سےایڈیٹر ڈیفنس الجزیرہ کے مطابق گراؤنڈ انٹیلیجنس میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور موساد نے اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت میں امریکا ملوث نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح 8 بجے تہران میں ادا کی جائےگی۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔