سرگودھا میں سسر کی بہو سے مبینہ زیادتی کی کوشش

July 31, 2024

سرگودھا میں سسر نے بہو سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی، چیخ و پکار پر خاتون کا شوہر اور اہل علاقہ پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے سسر پر الزام عائد کرنے پر اس کے شوہر نے اپنی بیوی پر تشدد کیا، جس سے اس کا بازو فریکچر ہوگیا، جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں اکیلی تھی، سسر نے سوتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی، وہ پہلے بھی کئی مرتبہ زیادتی کی کوشش کر چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروایا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔