بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

August 01, 2024

فائل فوٹو

بھارت جانے والے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق عمان کے مسافر کو دوران پرواز دل میں تکلیف ہوئی تھی، جس پر پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

بیمار مسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی ایئرلائن کی پرواز مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا جارہی تھی، طیارے میں 150سے زائد مسافر سوار تھے۔