فاطمہ بھٹو نے کسے مشعلِ راہ قرار دیا ہے؟

August 01, 2024

---- فائل فوٹو

پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور فاطمہ بھٹو نے اپنے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ہمراہ چند یادگار و خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مشعلِ راہ قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فاطمہ بھٹو نے بھائی کی 34ویں سالگرہ کے موقع پر ماضی کی یادوں کو ایک بار پھر تازہ کر دیا۔

انہوں نے اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 4 تصویریں شیئر کیں اور ان کے لیے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو اپنا بہترین بھائی اور ننھے بیٹے میر مرتضیٰ بائرہ کا بہترین مامو قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ عاجزی کا چیمپئن، مخلص دوست، اور زندگی میں میری مشعلَ راہ۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میزے میر کے پاس زندگی میں ایسا کوئی بہادر، خوشیاں بانٹنے والا اور خوبصورت ہے جو اسے شام میں بھی ڈولفن دکھانے کے لیے لے جائے گا اور اسے اس دنیا کو دیکھنے، سمجھنے کی نئی سمنت دے گا۔