اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد پیرس سے تصویریں وائرل

August 01, 2024

---فائل فوٹو

بھارتی امیر ترین خاندان امبانی کے نوبیاہتا، چھوٹے بیٹے اور بہو آج کل فرانس کے شہر پیرس میں موجود ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پیرس سے سوشل میڈیا پر متعدد تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں۔

اننت اور رادھیکا پیرس میں ناصرف اولمپکس 2024ء سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ خوبصورت شہر کی گلیوں میں چہل قدمی بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق مکمل امبانی خاندان آج کل پیرس میں موجود ہے جہاں ان کی رہائش ایک 5 اسٹار ہوٹل میں ہے۔

اس ہوٹل کے کمرے کی فی رات کا کرایا 1.8 لاکھ روپے سے شروع ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں اننت اور رادھیکا کی مکیش امبانی، ایشا امبانی اور اُن کے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نوبیاہتا جوڑی کو اولمپکس گیمز دیکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔


گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر اس جوڑی کی نئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں نیتا اور مکیش امبانی کو اننت اور رادھیکا کو بائے بائے کہتے اور گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا امبانی اور مکیش امبانی آج کل پیرس میں اپنے ملک کے کھلاڑیوں کی اولمپکس میں حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں۔