منیبہ مزاری اور کین ڈول آپس میں رشتے دار نکل آئے

August 01, 2024

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

معروف سماجی کارکن، آرٹسٹ، موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاریعدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول کی کزن نکل آئیں۔

منیبہ مزاری نے دو روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی حالیہ اور بچپن کی تصویر کا کولاج شیئر کیا تھا۔

اس پوسٹ کے طویل کیپشن میں منیبہ مزاری نے زندگی، جدو جہد اور آگے بڑھنے سے متعلق بات کی ہے۔


اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کین ڈول نے منیبہ مزاری کو اپنی ’پریوں جیسی کزن‘ قرار دیا ہے۔

منیبہ مزاری نے بھی کین ڈول کو جواب دیتے ہوئے جواب میں لکھا ہے کہ ’میرے خوبصورت کزن، دعا ہے کہ آپ اسی طرح مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں، آپ کے لیے اور آنٹی کے لیے پیار۔‘

اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر منیبہ اور کین ڈول کی اس چِٹ چیٹ پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے تبصروں کے مطابق اس گفتگو سے ان شخصیات کے مداحوں کو معلوم ہوا ہے کہ کین اور منیبہ آپس میں کزنز ہیں۔