راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں گرنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی

August 01, 2024

راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں گرنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی، لڑکی کے برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والی لڑکی کی لاش مل گئی، 8 گھنٹے سے زائد جاری آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش ملی۔

برساتی نالے میں بہہ جانے والی لڑکی غوری ٹاؤن کی رہائشی اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملازمت کرتی تھی۔