پاکستان ریلویز نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی

August 01, 2024

فوٹو فائل

پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی۔ اس حوالے سے ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ یہ کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔