خواتین فٹبال کا فائنل راؤنڈ کل سے شروع

August 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین فٹبال کلب چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ 2 سے 10 اگست تک اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا ۔ فائنل راؤنڈ میں سرفہرست آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں گروپوں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپ کے فاتح اور رنر اپ سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی ،فائنل 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔