اولمپکس، دو پاکستانی ایتھلیٹس آج ایکشن میں نظر آئینگے

August 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس میں جمعے کو دو ایتھلیٹس ایکشن میں ہونگے، اسپرنٹر فائقہ ریاض خواتین کی 100 میٹر دوڑ کے ابتدائی مرحلے میں شریک ہوں گی جبکہ شوٹر کشمالہ طلعت 25 میٹر پسٹل کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گی،پاکستانی اسپرنٹر پریلیمینری راؤنڈ کی دوسری ہیٹ میں شامل ہیں، ٹاپ 3، 3 ایتھلیٹس پہلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ کشمالہ طلعت خواتین اور مکسڈ ٹیم کی 10 میٹر ایئرپسٹل میں ناکام رہی تھیں۔پاکستان کے تیسرے شوٹر جی ایم بشیر کا ایونٹ 4 اگست جبکہ میڈل کی حقیقی امید ارشد ندیم کا ابتدائی ایونٹ 6 اگست کو ہوگا۔