ٹینس کے عالمی نمائندے کا دورۂ لاہور

August 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پا کستان میں انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس کے حوالے سے انٹرنیشنل ٹینس اے ٹی پی کے نمائندے آندرےکورنیلووف نے لاہورٹینس سینٹر کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کےصدر اعصام الحق قریشی نے آندرےکورنیلووف کو بریفنگ دی۔ آندرےکورنیلووف کے دورے کا مقصد پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجرز اور آئی ٹی ایف ایونٹس کے لیے سہولیات کا جائزہ اور پاکستان کو کلیئرنس دینا ہے۔