افغانستان سے بیرونی جارحیت کو ابھرنے سے روکنے کے لیے کام کررہے ہیں، امریکا

August 02, 2024

فائل فوٹو

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان سے بیرونی جارحیت کو ابھرنے سے روکنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں افغان سرزمین امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ ہو۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پر حملے کی کوشش پر بھارتی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔