دوحہ: اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا

August 02, 2024

قطر کے دارالحکومت دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچے تھے۔

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر پہنچے تھے۔