رؤف حسن مزید ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کےحوالے

August 03, 2024

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)رئوف حسن مزید ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے، عدالت کاپمز سے روزانہ طبی معائنہ کرانے کا حکم ، ملزم بارودی مواد برآمدگی کیس میں گرفتار، انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان ملزم رئوف حسن کومزید ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ،گذشتہ روز سماعت کے دوران دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرملزم کو عدالت میں پیش کیاگیا۔