انٹر بینک میں ڈالر 10؍پیسے تک سستا

August 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 30پیسے تک کی کمی، پاؤنڈ بھی2.72روپے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 278.50 روپے سے کم ہو کر278.40روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 5پیسے کے اضافے سے 278.70 روپے سے بڑھ کر278.75روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 279.26روپے سے کم ہو کر 279.21 روپے اور قیمت فروخت 8 پیسے کی کمی سے 280.49 روپے سے کم ہو کر 280.41 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 26 پیسے کی کمی سے 300.50روپے سے کم ہو کر 300.24 روپے اور قیمت فروخت 31 پیسے کی کمی سے 302.55 روپے سے کم ہو کر 302.24روپے ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید2.58 روپے کی کمی سے 356.94 روپے سے کم ہو کر 354.36روپے اور قیمت فروخت 2.72 روپے کی کمی سے 359.25 روپے سے کم ہو کر 356.53 روپے پر آگئی۔